URDU

Matthew    Mark    Luke    John    Acts    Romans

1 Corinthians    2 Corinthians    Galatians    Ephesians

Philippians    Colossians    1 Thessalonians

2 Thessalonians    1 Timothy    2 Timothy

Titus    Philemon    Hebrews    James

1 Peter    2 Peter    1 John    2 John    3 John    Jude

Revelation of Jesus Christ





tahoma font will display text

How can I know for sure

ميں خدا وند كے ساتھ كيسے راست ره سكتا هوں؟

خداوند کے ساتھ "راست "رهنے کے لیے همیں سب سے پهلے چاهیے که "برائی"کی پهچان کریں۔ جواب هے گناه۔ " کوئی نیکوکار نهیں ، ایک بھی نهیں"﴿زبور 14باب3آیت﴾ ۔ هم خداوند کے احکام سے باغی هو گئے؛ هم سب بھیڑوں کی مانند بھٹک گئے "﴿یسعیاه 53باب6آیت﴾۔

بری خبر یه هے که گناه کی سزا موت هے۔ "جو جان گناه کرتی هے وهی مرے گی"﴿حزقی ایل18باب4 آیت﴾۔ اچھی خبر یه هے که خدامحبت سے بھرا هے اور همیں نجات دینے کے لیے ڈھونڈتا هے ۔ یسوع اعلان کرتا هے که اس کا مقصد تھا"کھوئے هوئوں کو ڈھونڈنا اور نجات دینا "﴿لوقا 19باب10آیت﴾ ، اور اس نے اپنا مقصد اعلانیه طور پر پورا کیا جب اس نے یه الفاظ کهه کر صلیب پر اپنی جان دے دی "تمام هوا" ﴿یوحنا 19باب30آیت﴾۔

خدا سے راست تعلق قائم کرنے کے لیے اپنے گناهوں کا اقرار کرنا چاهیے۔ بعد میں خاکساری کے ساتھ خدا سے اپنے گناه کا اعتراف کریں ﴿یسعیاه 57باب15آیت﴾ اور گناه کو ترک کرنا کا اراده کریں۔ "نجات کے لیے اقرار منه سے کیا جاتا هے"﴿رومیوں10باب10آیت﴾۔

یه توبه پورے ایمان کے ساتھ هونی چاهیے۔ خا ص طور پر، یه که ایمان رکھیں که یسوع مسیح کی قربانی اور معجزانه طور پر اس کا جی اُٹھنا اسے همارا نجات دهنده بنا دیتا هے۔ "که اگر تو اپنی زبان سے یسوع کے خداوند هو نے کا اقرار کرے اور اپنے دل سے ایمان لائے که خدا نے اسے مردوں میں سے جلایا تو نجات پائیگا"﴿رومیوں10باب9آیت﴾۔ بائبل کے بهت سے دوسرے حصے بھی ایمان کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ جیسے یوحنا 20باب27؛ اعمال16باب31آیت؛ گلتیوں2باب16، 3:11, 26 اور افسیوں2باب8آیت۔

خدا کے ساتھ راست رهنے کا مطلب آپ کا رد عمل هے که خدا وند نے آپ کے لیے کیاکچھ کیا هے ۔ اس نے نجات دهنده کو بھیجا، اس نے قربانی دی تاکه تمهارے گناه مٹائے جائے ﴿یوحنا 1باب29آیت﴾، اور وه تم سے ایک وعده کرتا ہے: "اور یوں هو گا که جو کوئی خداوند کا نام لیگا نجات پائیگا "﴿اعمال2باب21 آیت﴾۔

توبه اور معافی کی ایک خوبصورت تشریح مسرف بیٹے کی تمثیل هے ﴿لوقا 15باب11تا32آیت۔ چھوٹے بیٹے نے اپنا مال بدچلنی میں اڑا دیا﴿آیت13﴾ ۔ جب اس نے اپنی غلطی کو جانا، اس نے فیصله کیا که وه گھر واپس چلا جائے ﴿آیت18﴾۔ اس نے سوچا که میں اب اس لائق نهیں تیرا بیٹا کہلاؤں ﴿آیت 19﴾، مگر وه غلط تھا۔ باپ واپس آنے والے سرکش بیٹے سے همیشه کی طرح بهت محبت کرتا تھا ﴿آیت 20﴾۔ تمام گناه معا ف کردئیے ، اور خوشی منانے کا حکم دیا ﴿آیت 24﴾۔

خداوند بھلا هے اور اپنے وعدوں میں سچا هے، معافی بھی اسی وعده میں شامل هے۔ "خداوند شکسته دلوں کے نزدیک هے اور خسته جانوں کو بچاتا هے "﴿زبور34آیت18﴾۔

اگر آپ خدا کے ساتھ راست رهنا چاهتے هیں ، یہ دعا کا ایک نمونه هے ۔ یاد رکھیں ، اس دعا کو پڑھنے یا کسی اور دعا کو پڑھنے سے آپ کو نجات نهیں مل سکتی۔ صرف مسیح پر ایمان لائے وه آپکو آپکے گناهوں سے نجات دے سکتا هے۔ یه دعا ساده سا ایک رسته هے خدا سے اظهار کرنے کا که تمهارا ایمان اس پر هے اور اس کا شکریه ادا کریں که اس نے آپکو نجات بخشی۔ "خداوند"، میں جانتا هوں که میں نے تیرے خلاف گناه کیا اور میں سزا کا مستحق هوں۔ لیکن جس سزا کا میں مستحق تھا یسوع مسیح نے وه سزا اپنے اوپر لے لی پس اس پر ایمان لانے سے میںنے معافی پا لی هے۔ میں اپنے گناهوں سے کناره کشی اختیار کرتا هوں اور اپنا ایمان تجھ پر رکھتا هو ں اپنی نجات کے لیے۔ میں شکریه ادا کرتا هوں آپکے حیرت انگیز فضل اور بخشش کا جو ابدی زندگی کا تحفه هے آمین"۔





AMAZING GRACE BIBLE INSTITUTE