1 پولس سلو انس اور تیمتھیس 2 خدا باپ اور خداوند یسوع مسیح کا فضل اور سلامتی تم پر ہو۔ 3 بھا ئیو اور بہنو ! ہم ہمیشہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں تمہا رے لئے ایسا کرنا ضروری بھی ہے ہما رے لئے کیوں کہ تمہا را ایمان زیادہ سے زیادہ پختہ ہو تا جاتا اور تم سب میں آپسی محبت بھی رہی ہے۔ 4 اسی لئے ہم کو تم پر خدا کی کلیسا ؤں کی نسبت فخر ہے ہم دوسری کلیسا ؤں میں تمہا رے بر داشت کے حوصلے اور ایمان کے متعلق کہتے ہیں حا لا نکہ تمہیں ستا یا گیا او رتمہیں کئی مصیبتوں سے تکلیف بھی ہو تی ہے لیکن تم پھر بھی ایمان کو برداشت کرتے رہے۔ 5 یہ ثبوت ہے خدا کا انصاف سچا ہے اس کی یہی مرضی ہے کہ تم خدا کی بادشاہت کے قابل ہو تم اس کے لئے مصیبت اٹھا رہے ہو۔ 6 خدا وہی کرے گا جو صحیح ہے وہ ان لوگوں کو تکلیف پہو نچا تا ہے جو تمہیں تکلیف دیتے ہیں۔ 7 خدا ان لوگوں کو سلامتی دے گا جو تکلیفیں اٹھا رہے ہیں وہ سلامتی ہمیں بھی دیگا ۔ اور خدا یہ سلامتی اس وقت دے گا جب خداوند یسوع آسمان سے اپنے طاقتور فرشتوں کے ساتھ ظا ہر ہوگا۔ 8 جب یسوع آسمان سے دہکتے ہو ئے شعلوں کے ساتھ ہوں تو ان لوگوں کو بھی جو خدا کو نہیں جانتے اور ان کو بھی جو ہمارے خدا وند یسوع کی انجیل کی اطا عت نہیں کرتے سزا دے گا۔ 9 انہیں ہمیشہ تباہی کی سزا دی جائے گی اور انہیں خداوند کے ساتھ رہنے کا موقع نہیں ملے گا اور انہیں اس کی شاندار طاقت کے سامنے سے ایک طرف دھکیل دیا جائے گا۔ 10 یہ اس دن ہو گا جب خداوند یسوع آئینگے یسوع اپنے مقدس لوگوں کے ساتھ اپنے جلال کو لے نے آئینگے اور سب لوگ جو اس پر ایمان لائے حیران ہو ں گے تم ان اہل ایمان میں ہو گے کیوں کہ تم نے ہما ری تعلیمات پر ایمان لا یا تھا۔ 11 اسی لئے ہم ہمیشہ تمہاری بھلا ئی کے لئے دعا کرتے ہیں اور خواہشمند ہیں کہ خدا تمہا ری مدد کر سکے ان راستوں پر رہنے کے لئے جن پر رہنے کے لئے تمہیں بلا یا گیا ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ اپنی قدرت سے وہ تمہا رے ہر اچھے ارادہ کو اور تمہا رے ایمان کے ہر کام کو پورا کرے۔ 12 اس طریقے سے ہمارے خداوند یسوع مسیح کا نام تم میں جلال پا ئے اور تم اس کے ذریعے جلال پا ؤگے وہ جلال ہمارے خدا اور خداوند یسوع مسیح کے فضل سے آتا ہے۔ 1 میرے بھا ئیو اور بہنو! ہم لوگ اپنے خدا وند یسوع مسیح کے آنے کے متعلق اور ہم لوگ ایک ساتھ اس سے کیسے ملیں گے اس کے متعلق بات کریں گے۔ 2 اگر کو ئی کہتا ہے کہ خداوند کا دن پہلے ہی آچکا ہے تو تم آسا نی سے اپنے دین میں پریشان نہ ہو۔ ممکن ہے کو ئی ایک یہ نبوت کے طور پر یا ان کے پیغام کے طور پر کہیں گے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ کو ئی ایک جھو ٹا خط ہما رے نام سے لا ئے اور تمکو پڑھ کر سنا ئے۔ 3 کسی آدمی کو موقع نہ دو کہ وہ کسی طرح سے تمہیں دھو کہ دے۔ وہ وقت اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک کہ خداوند کے خلاف منہ موڑ لینے کا واقعہ سر زد نہ ہو جا ئے اور گناہ کا شخص یعنی ہلا کت کا فرزند ظاہر نہ ہو جا ئے۔ 4 بدکار شخص تو خداوند کے نام کے ہر چیز کا یا جس کی لوگ پرستش کرتے ہیں ان کا مخا لف ہے۔ اور وہ خدا کے گھر میں جا ئے گا اور وہاں بیٹھ کر یہ ظاہر کرے گا کہ وہ خدا ہے۔ 5 کیا تم یاد نہیں کرتے میں پہلے ہی ان چیزوں کے متعلق تمہیں کہہ چکا ہوں جب میں تمہا رے ساتھ تھا۔ 6 اور تم جانتے ہو کہ اب کونسی چیز برُے شخص کو روکے ہوئے ہے یہ منا سب وقت آنے پر ہی ظا ہر ہوگا۔ 7 برا ئی کی پوشیدہ قوت پہلے ہی اس دنیا میں کار گزار ہے کو ئی ایک ہے جو اس پو شیدہ برائی کی قوت کو روک رہا ہے اور وہ روکتا ہی رہے گا جب تک اس کو اپنے راستے سے نہ ہٹا دیا جائے ۔ 8 تب ہی وہ بد کار شخص ظا ہر ہو گا اور خدا وند یسوع اپنے منھ کی پھو نک سے اس آدمی کو مار ڈالے گا اور اپنی آمد کی تجلی سے نیست و نابود کریگا ۔ 9 بد کار شخص شیطان کی سی قوت کے ساتھ آئیگا ۔ اس کے پاس عظیم قوت ہو گی اور ہر طرح کے جھوٹے معجزے،نشانات اور عجیب کام دکھلائے گا ۔ 10 بد کار شخص کھو ئے ہو ئے لوگوں کو دھو کہ دینے کے لئے ہر طرح کی برائی کا استعمال کرتا ہے ۔ وہ لوگ کھو چکے تھے کیوں کہ انہوں نے حق کی محبت کو اختیار نہ کیا جس سے انکی نجات ہو تی ۔ 11 لیکن ان لوگوں نے سچائی سے محبت کر نے کو ردّ کیا اس لئے خدا نے ان کے لئے ایسی طا قتور چیز بھیجی جو انہیں سچّا ئی کو رد کر نے میں رہنما بنی اور انہوں نے اس میں ایمان لا یا جو غلط تھا ۔ 12 اس لئے وہ سب لوگ جو سچا ئی پر ایمان نہیں لائے اور برُے اعمال کر کے خوش رہے وہ سب سزا پائیں گے ۔ 13 بھائیو اور بہنو! خداوند تم سے محبت کر تا ہے ۔ خدا نے تمہیں نجات دینے کے لئے ابتداء ہی میں چن لیا ہے اسی لئے ہم کو ہمیشہ تمہارے لئے خدا کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے تم روح کے ذریعے سے پا کیزہ بن کر اور حق پر ایمان لا کر نجات پاؤگے ۔ 14 خدا نے تمہیں خوشخبری کے ذریعے بلا یا ہے ۔ اور اس نجات کے لئے جس خوشخبری کی تعلیم دی ہے اس کے توسط سے خدا نے تمہیں بلایا تا کہ تم بھی خدا وند یسوع مسیح کے جلال میں شا مل ہو سکو ۔ 15 بھا ئیو اور بہنو! مضبوط رہو ایمان پر قائم رہو ۔ تعلیمات کے وفادار رہو جو ہم نے تقریروں میں اور خط کے ذریعہ تم کو دی تھی ۔ 16 ہم خدا وند یسوع مسیح کے لئے اپنے آپ د ُعا کرتے ہیں اور خدا ہمارا باپ ہماری ہمت باندھے گا ۔ اور اچھے کام کر نے کے لئے قوت دیگا اورکہیگا خدا ہمارے سے محبت کر تا ہے اسی کے فضل کے ذریعے ہمیشہ رہنے والی نیک امید اور ہماری ہمت بڑھا ئے گا ۔ 17 1 اے بھائیو اور بہنو! ہمارے لئے بھی دعا کر نا اور دعا کرو کہ خدا وند کی تعلیمات جاری رہیں اور جلدی پھیلیں اور دعا کرو کہ انکی تعلیمات کو لوگ عزت بخشیں جیسا کہ تمہارے ساتھ پیش آیا ۔ 2 دعا کرو کہ ہمیں برے اور فاسق لوگوں سے چھٹکارہ ملے کیوں کہ سب لوگ خدا وند پر ایمان نہیں لائے ۔ 3 لیکن خدا وند وفا دار ہے وہ تمہیں برائی سے محفوظ رکھے گا اور طاقت دیگا ۔ 4 خدا وند نے ہمیں یہ یقین دلا یا ہے جو کچھ ہم نے کہا ہے وہ تم کر رہے ہو اور ہمیں معلوم ہے کہ تم ان چیزوں کو جاری رکھو گے ۔ 5 ہماری دعا ہے کہ خدا وند تمہارے دلوں کو خدا کی محبت اور مسیح کا صبر دے ۔ 6 بھائیو اور بہنو!ہمارے خدا وند یسوع مسیح کے اختیار سے ہم تمہیں ہدایت کر تے ہیں کہ ایسے بھا ئیوں سے دور رہو جن کی عادت ہے کام نہ کر نا اور تعلیمات پر عمل کرنے سے انکار کر نا جو انہوں نے ہم سے لی ہیں۔ 7 تم خود جانتے ہو کہ تمہیں اس طرح رہنا ہو گا جس طرح ہم رہتے ہیں جب ہم تمہارے ساتھ تھے تو کاہل نہیں تھے ۔ 8 اور ہم نے کسی سے بھی قیمت ادا کئے بغیر کھا نا نہیں کھا یا اور ہم دن رات کام اور مشقّت کرتے رہے تا کہ ہم کسی پر بوجھ نہ بنیں رہیں ۔ 9 یہ ایسا نہیں کہ ہم کو تم سے مدد لینے کا اختیار نہ تھا ۔ لیکن ہم نے اتنی سخت محنت کی تا کہ تمہارے لئے نمونہ بن سکیں تا کہ تم بھی ہماری طرح کر نے لگو۔ 10 اور جب ہم تمہارے ساتھ تھے تو ہم نے یہ اصول دیئے تھے ، “یہ اگر کو ئی شخص کام نہ کرے تو وہ کھا نا بھی نہ کھا ئے ۔ ” 11 ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تمہارے درمیان کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کام کر نے سے انکار کر تے ہیں ایسے لوگ کام نہ کر تے ہو ئے اپنے آپ کو دوسروں کی زندگیوں میں مصروف رکھتے ہیں ۔ 12 ہم ان لوگوں کو یہ ہدایت کر تے ہیں کہ دوسروں کے معالات میں دخل اندازی مت کرو بلکہ کام کر کے اپنی روزی کمائیں خدا وند یسوع مسیح میں ہم ان سے ایسا کر نے کی التجا کر تے ہیں ۔ 13 بھا ئیو اور بہنو!نیک کام کر نے سے کبھی بیزار مت ہو نا ۔ 14 اگر کو ئی آدمی خط میں لکھی ہو ئی ہدا یت پر عمل نہ کرے تو اس پر نظر رکھو اور اسکی صحبت سے دور ہو تا کہ اس کو شرم آنے لگے ۔ 15 لیکن اس کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک مت کرو ایک بھائی کی طرح اس کو خبر دار کرو ۔ 16 ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا وند جو سلامتی کا ذریعہ ہے ہر وقت ہر طرح سے سلامتی دے خدا وند تم سب کے ساتھ رہے ۔ 17 میں پو لس اب اپنے ہاتھ سے لکھے ہو ئے خط کو ختم کر تا ہوں میرے خطوں کی یہی نشانی ہے یہی میری تحریر ہے ۔ 18 ہمارے خداوند یسوع مسیح کا فضل تم سب پر رہے ۔
|