2Timothy

1 یسوع مسیح کا رسول پولس کی طرف سے سلام۔ میں اس لئے رسول ہوں کیوں کہ خدا کی یہی مرضی تھی ۔مجھے خدا نے بھیجا ہے تا کہ زندگی کے وعدے کے متعلق جو کہ مسیح یسوع میں ہے لوگوں سے کہوں ۔ 2 تیمتھیس ! تو میرے لئے عزیز بیٹے کی طرح ہو۔ خدا باپ اور مسیح یسوع ہما رے خدا وند کی طرف سے فضل و کرم ، رحمت اور سلا متی تم پر ہوتی رہے۔ 3 میں اپنی دعا ؤ ں میں ہمیشہ تمہیں دن اور رات یاد کرتا ہوں اور تمہا رے لئے خدا کا شکر بھی ادا کرتا ہوں اس خدا کی جس نے میرے آباء واجداد کی خدمت کی تھی میں بھی اس کی خدمت کرتا ہوں جس کو میں صحیح جانتا ہوں۔ 4 میرے لئے تم نے جو آنسو بہا ئے ہیں ان کو یاد کر کے میں تم سے ملنے کو بے چین ہوں تا کہ مجھے پوری طرح خوشی ملے۔ 5 میں تمہا رے ایمان کو بھی یاد کرتا ہوں جو پہلے تیری نا نی لوئیس اور تیری ماں یوُ نیکے میں تھا میں جانتا ہوں کہ وہی ایمان تجھ میں بھی ہے ۔ 6 اس لئے میں چاہتا ہوں کہ تم خدا کی عطا کردہ عطیہ کے متعلق یاد دہی کراؤں جب تجھ پر میں نے اپنا ہاتھ رکھا تھا اس عطیہ کو استعما ل کیاتھا اور اس چھو ٹے شعلے کو آ گ کی طرح بڑھا یا ۔ 7 خدا نے جو روح دی ہے وہ ہمیں ڈرپوک نہیں بناتی بلکہ روح ہمیں طاقت اور محبت خود کو تربیت سے بھر دیتی ہے۔ 8 لوگوں کو ہما رے خداوند کے متعلق کہنے میں شرم محسوس کر نے کی ضرورت نہیں اور میں خداوند کا قیدی ہوں اس بات کے لئے بھی شرم مت کرو۔ بلکہ میرے ساتھ خوش خبری کے لئے تم بھی مصیبت اٹھا ؤ اور خدا نے ایسا کر نے کی ہمیں طاقت دی ہے۔ 9 اس نے ہمیں بچا کر مقدس لوگوں میں شامل کر کے لئے بلا یا ہے یہ سب کچھ ہمارے کر نے سے نہیں ہوا بلکہ اسی کی مر ضی اور اس کے فضل و کرم سے ہوا اور یہ فضل ہم کو مسیح یسوع کے ذریعہ وقت شروع ہو نے سے پہلے ہی ملا ہے ۔ 10 وہ فضل ہمیں اب تک نہیں بتا یا گیا تھا وہ ہمیں اس وقت بتایا گیا تھا جب ہما ری نجا ت دہندہ مسیح یسوع آئے تھے۔ ہاں خوش خبری کے ذریعے موت کا خاتمہ کرنے یسوع نے زندگی کا راستہ دکھایا۔ یسوع نے زندگی کا جو راستہ بتا یا وہ تباہ ہو نے والا نہیں۔ 11 مجھے بطور رسول مبلغ خوش خبری کا معلم بھی چنا گیا ۔ 12 کیوں کہ خوش خبری کہنے سے میں ان باتوں کے لئے دکھ اٹھا رہا ہوں لیکن میں شرمسار نہیں ہوں میں اس کو جانتا ہوں جس میں میں نے ایمان لا یا میرا ایمان ہے کہ وہ ا ن چیزوں کو جس دن تک کے لئے مجھے سونپا ہے ان کی حفا ظت کرے گا۔ 13 تمہیں سچی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے جو تم نے مجھ سے سنی ہیں اور جو ایمان اور محبت مسیح یسوع میں ہے ان تعلیمات پر عمل کرو جو ایک نمونہ ہیں۔ 14 جو سچا ئی تجھے عطا ہو ئی ہے ان چیزوں کی مقدس روح کی مدد سے حفا ظت کرنا چاہئے جو مقدس روح ہمارے اندر ہے ۔ 15 جیسا کہ تو جانتا ہے وہ سبھی ایشیاء میں ہیں حتیٰ کہ ان میں فوگلس اور ہر مگنیُس نے بھی مجھے چھوڑ دیا ہے ۔ 16 میری دعا ہے کہ خداوند اپنی رحمت انیفُرس کے خاندان پر نازل کرے انیفُرس نے کئی مرتبہ میری مدد کی ہے جب میں قید میں تھا تو بھی وہ میرے لئے شرمایا نہیں۔ 17 اس کے بجائے وہ رومہ آیا تھا بہت ڈھونڈ نے کے بعد وہ مجھ کو پایا۔ 18 میری دعا ہے کہ خداوند اپنی رحمت انیفُرس کو دے اس لئے کہ وہ اس دن کی خداوند کی مہر بانی کوتلا ش کر رہا تھا۔ تم جانتے ہو کہ اس نے اِ فُسس میں جوہر طرح سے میری مدد کی ہے جس کی مجھے ضرورت تھی۔

2 Timothy 2

1 اے تیمتھیس! تم میرے بیٹے کی مانند ہو مسیح یسوع سے ملنے وا لے فضل میں تمہیں طا قتو ر ہوجانا چاہئے۔ 2 جو کچھ میں نے تمہیں سکھایا وہ تم نے سنا دوسرے کئی لوگوں نے بھی سنا تم کو وہی چیزوں کی تعلیم دینی ہو گی تم ان تعلیمات کو کچھ ایسے لوگوں کو دو جن پر بھروسہ کرسکو تا کہ وہ لوگ بھی دوسروں کو تعلیم دے سکیں۔ 3 جو ہمیں تکلیف ہے اس میں ساجھے دار بنو اور ان مصیبتوں کو مسیح یسوع کے سچے سپا ہی کی طرح قبول کرو ۔ 4 ایک سپا ہی ہے تو وہ اپنے سر براہ کو خوش کرنے کی کوشش کرے گا اس لئے وہ سپا ہی اپنے آپکو کو روز مرہ کی زندگی کے معمو لات میں نہ الجھا ئے گا ۔ 5 اگر کھلا ڑی کسی دوڑ میں شریک ہے تو وہ اس کھیل میں انعام جیتنے کے لئے جو اصول میں اس کو پورا کرتا ہے ۔ 6 ایک کسان جو محنت کرتا ہے وہ پہلا آدمی ہوگا جو فصل کے آنے پر خوشی منا ئے گا۔ 7 جو باتیں میں کہہ رہا ہوں ان پر غور کرو خداوند تمہیں یہ سب چیزوں کو سمجھنے کی صلا حیت دے گا ۔ 8 یسوع مسیح کو یاد کرو وہ داؤد کے خاندان سے ہے اور ان کو موت کے بعد پھر سے جلا یا جائے گا ۔ یہی خوش خبر ہے جو میں لوگوں سے کہتا ہوں۔ 9 اسی لئے میں مصیبتیں جھیلتا ہوں کیوں کہ میں خوش خبری کہتا ہوں حتیٰ کہ مجھے زنجیر سے جکڑ دیا جاتا ہے جیسے کوئی مجرم ہوں لیکن خدا کے الفاظ کو زنجیروں میں نہیں باندھا جا سکتا۔ 10 اس لئے میں صبر کرتے ہو ئے مصیبتیں جھیلتا ہوں میں ایسا اس لئے کرتا ہوں تا کہ خدا کے چنے ہو ئے لوگوں کی مدد کروں میں مصیبتیں اس لئے برداشت کرتا ہوں تا کہ لوگ مسیح یسوع سے نجات اور کبھی بھی ختم نہ ہونے والا جلال کو حا صل کر سکیں۔ 11 یہ تعلیمات سچی ہیں: 12 اگر ہم مصیبتیں بر داشت کریں گے۔تب ہم اس کے ساتھ دور حکومت کریں گے 13 اگر ہم وفا دار نہیں ہیں تب بھی وہ وفادار رہے گا 14 لوگوں کو ان باتوں کی یاددہی کراتے رہو اور خدا کے سامنے انہیں خبردار کرتے رہو تا کہ وہ لفظوں کی بحث نہ کریں لفظی تکرار سے کوئی فا ئدہ نہیں اور جو لوگ سنیں گے وہ تباہ کن ہوں گے۔ 15 اچھا کرو تم اپنے آپ کو خدا کے سامنے پیش کرو اور اس کی منظوری کو قابل احترام جانو ایسے کام کر نے وا لے بنو جو اپنے کام سے نہ شرما ئے جیسے کوئی کار گذار صحیح طریقہ سے سچی تعلیمات کو استعمال کرتا ہے ۔ 16 ایسے لوگوں سے دور رہو جو بیکار کی باتیں کرتے ہیں جو خدا کی طرف سے نہیں ہوتی ایسی باتیں آدمی کو زیادہ سے زیادہ خدا کا مخالف بناتی ہیں۔ 17 ان کی تعلیمات ایک بیماری کی طرح جسم میں پھیلتی ہیں ہمنیس اور فلتس اسی قسم کے آدمی ہیں۔ 18 وہ لوگ سچی تعلیمات کو چھوڑ چکے ہیں۔وہ کہتے کہ سب لوگوں کو موت سے اٹھا ئے جانے کا واقعہ پیش آچکا ہے اور وہ کچھ لوگوں کے ایمان کو بگاڑ رہے ہیں۔ 19 لیکن خدا کی مضبوط بنیاد اسی طرح جاری رہے یہ الفاظ اس بنیاد پر لکھے ہیں “خداوند ان لوگوں کو جانتا ہے جن کا اس سے تعلق ہے” یہ الفاظ بھی اس بنیاد پر لکھے ہو ئے ہیں“ہر وہ شخص جو کہتا ہے کہ وہ خداوند میں ایمان رکھتا ہے اس کو برائیوں سے بچنا چاہئے۔” 20 ایک بڑے گھر میں صرف سونے چاندی کی ہی چیزیں نہیں ہوتیں بلکہ لکڑی اور مٹی کی چیزیں بھی رہتی ہیں۔ کچھ چیزیں خاص موقعوں پر استعمال کے لئے تو بعض چیزیں روزانہ کے استعمال کے لئے ہو تے ہیں۔ 21 اگر کوئی شخص اپنے آپ کو برا ئیوں سے پاک رکھتا ہے تب اس آدمی کو خاص مقصد کے لئے ا ستعمال کیا جا تا ہے ۔وہ آدمی مقدس ہو تا ہے اور مقدس ہو کر وہ اپنے آقا کے استعمال کے لئے ہوگا اور وہ شخص کو ئی بھی اچھے کام کے لئے تیار رہے گا۔ 22 جوا نی کی بری خواہشوں سے اپنے آپ کو دور رکھو۔ ایمان کے لئے محبت اور سلامتی کے لئے صحیح اور سخت محنت کرو یہ چیزیں ان کے ساتھ ملکر کروجن کے دل پاک اور جنکا ایمان خدا وند میں ہے 23 بیکا ر کی احمقانہ بحث وتکرار سے دوررہو تم جانتے ہو کہ اس قسم کے بحث و مباحثہ جھگڑوں کی طرف بڑھتے ہیں۔ 24 خداوند کے خادم کو جھگڑا نہ کرنا چاہئے اس کو ہر ایک کے ساتھ مہر بان رہنا چاہئے خداوند کے خادم کو ایک اچھا معلم ہونا چاہئے اس کو بہت زیادہ صبر سے کام لینا چاہئے۔ 25 خداوند کے خادم کو چاہئے کہ ان لوگوں کو جو اس کی بات کے مخالف ہیں نرمی سے تعلیم دیں۔ہو سکتا ہے خدا ان کے دلوں کو بدل ڈا لے اور اس طرح وہ سچا ئی کو قبول کر سکیں۔ 26 شیطان ان لوگوں کو غلام بنا تا ہے ۔اور اس کو اپنی مرضی پر چلا تا ہے ۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ بے وقوف ہوش میں آئے اور اپنے آپ کو شیطا ن کے پھندے سے آزاد کرا لے۔

2 Timothy 3

1 یاد رکھو کہ آ خر زمانہ میں مصیبتوں کا یہ وقت آئے گا۔ 2 اس دوران لوگ اپنے آپ سے اور دولت سے محبت کریں گے۔ وہ شیخی باز اور مغرور ہوں گے لوگ دوسرے لوگوں کے خلاف برا ئی کریں گے والدین کی نا فرمانی کریں گے اور شکر گذار نہیں ہوں گے۔ وہ خدا کو چاہنے وا لے لوگ نہیں ہوں گے۔ 3 لوگ فطری محبت کے بغیر رہیں گے وہ بغیر معاف کرنے وا لے اور دوسروں کی بری باتیں کر نے والے ہو ں گے۔لوگ اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھیں گے تشدد پسند ہوں گے اور اچھی چیزوں کے دشمن ہوں گے۔ 4 اخیر دنوں میں لوگ اپنے دوستوں سے پلٹ جائیں گے اور بغیر سوچے بے وقوفی کی حرکتیں کریں گے اور اپنے آپ پر غرور کریں گے لوگ خدا سے نہیں اپنی خوشی سے محبت کریں گے۔ 5 ایسے لوگ دکھا وے کے لئے خدا کی خدمت کریں گے۔ ان کی طرز زندگی سے معلوم ہو گا کہ وہ خدا کی خدمت نہیں کرر ہے ہیں تیمتھیس! تمہیں ایسے لوگوں سے دور رہنا چاہئے۔ 6 انہی میں سے کچھ لوگ جو گھروں میں گھس کر ان کمزور عورتوں کو جو گناہ میں ڈوبی ہوتی ہیں اور وہ طرح طرح کی برا ئیوں کی طرف کھینچتے ہیں۔ اور وہ ا ن عورتوں کو اپنے قابو میں کر لیتے ہیں۔ 7 وہ عورتیں نئی تعلیمات سیکھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن پھر بھی وہ سچا ئی کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ 8 ینیس اور یمبریس کو یاد کرو جو موسیٰ کے مخالفین میں سے تھے یہ لوگ بھی ان کے ہی جیسے ہیں اور یہ سچا ئی کے مخالف ہیں اور ان کی عقل بگڑی ہو ئی ہے اور وہ ایمان کے اعتبار سے نا مقبول ہیں۔ 9 یہ لوگ اپنی ترقی میں آگے نہیں بڑھیں گے اسی واسطے ان کی نادانی سب لوگوں پر ظا ہر ہو جا ئے گی جیسا کہ ینیس اور یمبرس کے ساتھ ہوا تھا۔ 10 لیکن تم میرے بارے میں سبھی کچھ جانتے ہو جیسے میری تعلیمات میری طرز زندگی اور میری محبت ایمان اور صبر اور کوششوں سے بھی وا قف ہو۔ 11 تم میرے ستا ئے جانے سے اور میری مصیبتوں سے واقف ہویہ سب واقعات مجھے انطاکیہ،اکنیم اور لُسترا میں پیش آئے تھے اور تکلیفیں میں نے یہاں اٹھا ئی تھی لیکن خداوند نے مجھے ان تمام تکا لیف سے بچا لیا۔ 12 جو شخص خدا کی مرضی کے مطا بق مسیح یسوع میں رہتا ہے ستا یا جائے گا۔ 13 لیکن جو برے اور دھو کہ باز ہیں دوسروں کو فریب دیتے اور فریب کھا تے ہوئے خود بھی دھوکہ میں رہیں گے۔ 14 لیکن تو ان تعلیمات پر جو تو نے سیکھی ہیں اور جن کا سچ ہو نے کا یقین تم کو دلا یا گیا تھا ان ہی پر چلتے رہا کرو۔ تم جانتے کہ ان باتوں کو تم نے کس سے سیکھا ہے اور تم ان پر بھروسہ کر سکتے ہو۔ 15 اور مقدس صحیفوں کو تم بچپن سے جانتے ہو یہ صحیفے تمہیں شعور دیتی ہیں اور یہ سمجھداری مسیح یسوع کے ایمان کا ذریعہ ہے جو تم کو نجات کے راستہ تک لیجاتی ہے ۔ 16 سب صحیفے خدا کی دی ہو ئی ہیں یہ کار آمد ہیں اور ان تعلیمات سے تم لوگوں کو بتا سکتے ہو کہ ان کی زندگی میں کیا برائیاں ہیں یہ ان کی غلطیوں کو درست کرنے میں فائدہ مند ہیں کہ کس طرح صحیح زندگی میں رہ سکتے ہیں۔ 17 وہ جو خدا کی خدمت کرتا ہے ان صحیفوں کو استعمال کرتا ہے اور پوری طرح ہر چیز کے لئے تیار ہو تا ہے اور ساری چیزیں وہ ضروریات کے مطا بق ہر ایک نیک کام سے کرتا ہے۔

2 Timothy 4

1 خدا اور یسوع مسیح کے سامنے میں تمہیں حکم دیتا ہوں مسیح یسوع ہی سب زندوں اور مردوں کا فیصلہ کرنے وا لا ہے ۔ اور اسکے ظہور اور بادشا ہی کو یاد دلا کر میں تمہیں حکم دیتا ہوں۔ 2 چنانچہ لوگوں کو خوش خبری دو تمہیں ہر وقت تیار رہنا چاہئے لوگ جب غلطیاں کریں گے تو تم انکو درست کرو۔ اور انہیں ہمت بندھا ؤ صبر سے اور ہوشیاری کے ساتھ ان تعلیمات سے آ گاہ کرو۔ 3 وہ وقت آئیگا جب لوگ سچی تعلیمات کو نہیں سنیں گے لیکن وہ لوگ زیادہ سے زیادہ استاد کو پا لیں گے۔ ان کی خواہش کے مطا بق وہ تعلیمات دیں گے جیسا کہ وہ سننا چاہیں گے۔ 4 لوگ سچا ئی کو سننا پسند کریں گے وہ لوگ جھو ٹی تعلیمات کی کہانیوں پر یقین کریں گے۔ 5 لیکن تمہیں ہمیشہ اپنے آپ پر قابو رکھنا ہو گا جب مصیبتیں آئینگی تو انہیں برداشت کرو اور انہیں خوش خبری سنا یا کرو ایک خدا کے خادم کی طرح تم تمام اپنے کا م کو پورا کرو۔ 6 میری زندگی خدا کے لئے ہی پیش ہو چکی ہے میرا وقت آگیا ہے کہ اس زندگی کو چھوڑ دوں ۔ 7 میں نے اچھی لڑا ئی لڑی ہے میں اپنی دوڑ مکمل کر چکا ہوں میں نے ایمان کی حفاظت کی ہے ۔ 8 اب انعام کا تاج میرا منتظر ہے جو میری نیکی کے لئے مجھے ملے گا جیسا کہ میں خدا کے ساتھ راست تھا ۔ خدا وند جو عادل اور منصف ہے وہ تاج مجھے جزا کے دن دیگا صرف مجھے ہی نہیں بلکہ ان سب لوگوں کو بھی ملیگا جو اس سے محبت کر تے ہیں اور آئندہ کے لئے اسکی آمد کے منتظر ہیں ۔ 9 مجھ سے ملنے کے لئے جتنا جلد ہو سکے کو شش کرو ۔ 10 دیماس بہت زیادہ دنیا کی محبت میں پڑ گیا ہے اس لئے اس نے مجھے چھو ڑ دیا ہے وہ تھسلّنیکے چلا گیا ہے کریسکپنس گلتیہ کو چلا گیا ہے اور ططس دلمتیہ کو چلا گیا ہے ۔ 11 صرف لوقا ہی اب تک میرے ساتھ ہے جب تم آؤ تو اپنے ساتھ مر قس کو بھی ساتھ لے آنا وہ یہاں میرے کام میں میری مدد کریگا ۔ 12 میں نے ،تخکُس کو اِفُسس بھیج دیا ہے ۔ 13 جب میں تراوس میں تھا تو اپنا چوغہ وہاں کر پس کے ہاں چھو ڑا تھا جب تم آؤ تو وہ بھی ساتھ لا ؤ اور میری کتا بیں بھی لے آؤ یہ کتابیں چمڑے پر لکھی ہو ئی ہیں جو میرے لئے بہت ضروری ہیں ۔ 14 سکندر ٹھٹھیرے نے مجھ سے بہت برائیاں کی ہیں ۔خدا وند سے اسکے کاموں کے موافق بدلہ دیگا ۔ 15 تم بھی اس سے ہو شیار رہنا کہ کہیں وہ تمہیں بھی نقصان نہ پہونچائے اس نے ہماری تعلیمات کے خلاف سختی سے لڑا ئی لڑی ہے ۔ 16 پہلی مرتبہ عدالت میں میں نے اپنا دفاع کیا تب ہاں کسی نے میری مدد نہیں کی اور ہر ایک نے مجھے چھو ڑ دیا میں دعا کر تا ہوں کہ خدا انہیں اس کے لئے معاف کر دے ۔ 17 لیکن خدا وند میرے ساتھ تھا اور اس نے مجھے غیر یہودیوں کو پو ری طرح خوشخبری دینے کی طا قت دی ۔ تا کہ سب غیر یہودی سن سکیں شیر کے منھ سے مجھے بچا لیا گیا ۔ 18 جب کو ئی شخص مجھے نقصان پہونچا نے کی کوشش کریگا تو خدا وند مجھے بچائے گا خدا وند مجھے حفاظت سے اپنی آسمانی بادشاہت میں لے آئے گا ہمیشہ ہمیشہ کا جلال خدا وند کے لئے ہے ۔ 19 پرسکہ اور اکولہ سے اور اُنیفُرس کے خاندان سے سلام کہنا ۔ 20 اراستس کرنتھس میں ٹھہرا ہے اور میں نے ترِفُمس کو اس کی بیماری کی وجہ سے مملیتُس میں چھو ڑ دیا ہے ۔ 21 جتنا جلد ہو سکے کوشش کر کے جاڑوں سے پہلے میرے پاس آؤ ۔ 22 خدا وند تمہارے ساتھ رہے تم سب پر خدا کا فضل ہو تا رہے ۔







AMAZING GRACE BIBLE INSTITUTE