Colossians 1

1 یسوع مسیح کا رسول پو لُس کی جانب سے سلام ۔میں اس لئے رسول ہوں کیوں کہ یہ خدا کی مرضی تھی۔بھا ئی تیمتھیس کی طرف سے بھی سلام ۔ 2 کُّلے کے رہنے وا لے مقدس اور ایماندار بھا ئیو ں اور بہنوں پر مسیح میں ہما رے باپ خدا کی طرف سے تمہیں فضل اور اطمینا ن حاصل ہوتا رہے۔ 3 اپنی دعا ؤں میں ہم ہمیشہ تمہا رے لئے خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ خدا جو ہما رے خداوند یسوع مسیح کا باپ ہے- 4 ہم حدا کے شکر گذار ہیں جو یسوع مسیح میں تمہارے ایمان کا باپ ہے۔ ہم نے یہ بھی سنا ہے کہ تم خدا کے لوگوں سے محبت رکھتے ہو۔ 5 تم کو یسوع پر ایمان ہے اور تمہیں خدا کے لوگوں سے محبت ہے کیونکہ تم کو امید ہے ۔ آسمان میں جس کے متعلق تم خوش خبری یعنی سچا ئی کی تعلیم کے ذریعہ سن چکے ہو۔ 6 جو خوش خبری تجھے سنا ئی گئی ہے وہ پوری دنیا میں خیر و برکت لا تی ہے ۔ چنانچہ جس دن سے تم نے اس کوسنا اور خدا کے فضل کو سچے طور پر پہچانا تم میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے ۔ 7 تم نے خدا کے فضل کواِپا فراس کے ذریعہ سنا۔ اِپا فراس ہما رے ساتھ کام کرتا ہے۔ اور ہم اسی سے محبت کر تے ہیں۔ وہ ہما رے لئے مسیح کا ایمان دارخادم ہے ۔ 8 اِپا فراس نے تمہا ری محبت جو مقدس روح سے ہے کہ اس کے تعلق سے بھی ہمیں کہا ہے۔ 9 جس دن سے ہم نے ان چیزوں کو سنا ہے ہم تمہا رے لئے مسلسل دعا ئیں کر رہے ہیں۔ ہم یہ دعا کر تے ہیں: 10 تا کہ تمہا رے چا ل چلن خدا وند کے لا ئق ہو اور اس کو ہر طرح پسند آئے اور تم میں ہر طرح کے نیک کام کا پھل لگے اور خدا کی پہچان میں بڑھتے جاؤ۔ 11 خدا اپنی عظیم طا قت سے تم کو طاقتور بنا ئے گا۔ اور تم زیادہ صا بر ہوگے اور ہر قسم کی تکلیف سہنے کی صلا حیت ہوگی۔ 12 اور خدا باپ کا شکر ادا کروگے کہ اس نے تمہیں اس قابل بنایا کہ جو چیزیں اس نے اپنے لوگوں کے لئے بنا ئیں جو نور کی سلطنت میں رہتے ہیں۔ 13 خدا نے ہمیں تاریکیوں کے قبضہ سے بچا یا ہے اور ہمیں اپنے چہیتے بیٹے کی بادشاہت میں لا یاہے۔ 14 بیٹے نے ہمیں آزاد رکھنے کی قیمت ادا کی ہے۔ اس میں ہما رے گناہوں کی معا فی ہے۔ 15 کوئی بھی شخص خدا کو نہیں دیکھ سکتا 16 اس کی قوت کے ذریعے 17 ہر چیز کی تخلیق سے پہلے مسیح موجود تھا 18 مسیح جسم کا سر ہے ہر چیز اس سے ہی آتی ہے 19 خدا ان تمام لوگوں کی طرف سے جو مسیح میں رہتے ہیں خوش ہوا تھا۔ 20 اور مسیح کے ذریعہ ان تمام چیزوں کو دوبارہ میل کر نے میں خدا خوش تھا۔ 21 مسیح کے پاس آنے سے پہلے تم خدا سے الگ ہوئے تھے۔کیوں کہ تم اپنے ذہنوں میں برے اعما ل کی وجہ سے خدا سے دشمنی رکھتے تھے۔ 22 لیکن مسیح نے تمہیں دوبارہ خدا کا دوست بنا دیا ۔ مسیح جب جسما نی طور سے تھے تو اپنی موت سے خدا سے ملا یا وہ تمہیں خدا کے سامنے مقدس اور بے عیب اور بے الزام بنا کر حاضر کرتا ہے۔ 23 مسیح یہ سب کچھ کر تا ہے اگر تم خدا کے کلام کی خوش خبری پر ایما ن کا سلسلہ جاری رکھو تمہیں چا ہئے کہ تمہا رے ایمان میں مضبوطی سے بڑھنے کا سلسلہ قائم رہے۔ جو امید تمہیں خوش خبری سے ملی ہے اس سے ما یوس نہ ہو نا چاہئے۔ وہی خوش خبری دنیا بھر میں تمام لوگو ں کو دی جا چکی ہے ۔ میں پولُس خوش خبری دینے کے لئے خادم ہوا ہوں۔ 24 اب میں تمہا ری خاطر جو جسما نی تکا لیف اٹھا تا ہوں اس میں مجھے خوشی ہے۔ مسیح کے لئے اپنے جسم یعنی کلیسا کی خاطر کئی تکا لیف اٹھا نی با قی ہے، میں ان تکا لیف کو اپنی جسما نی اذیتوں کے ذریعہ پو را کر تا ہوں۔ 25 میں کلیسا کا خادم بن گیا ہوں کیونکہ خدا نے تمہا رے فا ئدے کے لئے ایک خاص کام میرے سپرد کیاہے۔ میرا کام خدا کی تعلیم کو مکمل طور پر سنا نا ہے۔ 26 یہ تعلیم ایک سچا راز ہے ۔ جو کئی نسلوں سے، بہت زما نے سے چھپا ہوا تھا۔ لیکن اب اس کے مقدس لوگوں کو معلوم ہوا ہے ۔ 27 خدا نے فیصلہ کیا تھا کہ اپنے لوگوں کو معلوم کرا ئے کہ غیر قوموں میں اس سچے را ز کے جلال کی دولت کیسی ہے ۔ وہ سچ خود مسیح ہے ۔جو تم میں ہے ۔اور جو امید ہے اس کے جلال کی ۔اس میں ہم شریک ہو سکتے ہیں۔ 28 ہم اپنی پوری عقلمندی کے ساتھ مسیح کے بارے میں ہر ایک سے با ضابطہ اعلان کریں گے ۔ ہم ہر ایک شخص کو نصیحت اور تعلیم دیتے ہیں اس طرح ہم ہر ایک کو خدا کے پاس لا کر مسیح میں کامل کر کے پیش کریں۔ 29 اس مقصد کے لئے میں اسکی اس قوت کے موافق جانفشا نی سے بہت محنت کر تا ہوں ۔یہ توانائی مجھے مسیح نے دی ہے جو کہ میری زندگی میں کام کر رہی ہے ۔

Colossians 2

1 میں تم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کس طرح بڑی محنت سے میں تمہاری مدد کر نے کی کو شش کر رہا ہوں اور اسی طرح ان کے لئے جو لودیکیہ میں ہیں ۔اور جوشخصی طور پر مجھ سے کبھی نہ ملے ہوں ۔ 2 اسلئے کہ ان کے دل کو سکون ہو نے دو اور انہیں محبت میں ایک ساتھ شامل ہونے دو اور مضبوطی سے ایمان میں طاقتور ہو نے دو جو سمجھنے کا نتیجہ ہے ۔ میرا مطلب ہے وہ خدا کے سچے بھید کو پہچانیں جو کہ خود مسیح ہے اور وہ رازمسیح ہے ۔ 3 مسیح میں پو را خزانہ عقلمندی کا اور معلومات کا چھپا ہوا ہے ۔ 4 میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ کوئی تم میں ایسا خیال نہ پیدا کریں جو سننے میں تو اچھا لگے اور بالکل غلط ہو اور تم دھو کہ نہ کھاجاؤ۔ 5 حالانکہ میں تم سے دور ہوں مگر میرا خیال تمہارے ساتھ ہے ۔میں بہت خُوش ہوں یہ دیکھ کر کہ تمہاری زندگیاں اچھی ہیں اور تمہارا مسیح کے ساتھ ایمان مضبوط ہے ۔ 6 پس جس طرح تم نے خدا وند یسوع مسیح کو قبول کیا ہے اسی طرح اس میں چلتے رہو ۔ 7 تمہارے ایمان کی جڑوں کو مسیح میں گہرے جانے دو ۔ زندگی اور قوّت صرف اسی سے ہیں ۔ تمہیں سچّائی سکھا ئی گئی ہے اور تمہیں اس سچاّئی کی تعلیمات پر برقرار رہنا چاہئے اور اس سے زیادہ تم خُو ب شکر گزاری کیا کرو ۔ 8 اس بات پر یقین رکھّو کہ کہیں کو ئی تمہیں جھو ٹے خیالات اور الفاظ جن کا کو ئی مطلب نہیں ہو تا تمہیں بھٹکا نہ دے ایسے خیالات انسانی تعلیمات کے ہیں نہ کہ مسیح کی طرف سے آئے ہیں۔یہ خیالات دنیا کے ہیں اور کو ئی قیمت نہیں رکھتے۔ 9 خدا کامل طور سے مسیح میں رہتا ہے ۔ یہاں تک کہ زمین پر رہنے والی زندگی میں بھی ۔ 10 اور مسیح میں تم مکمل رہو جس چیز کی ضرورت ہے وہ سب تمہارے پاس ہے ۔مسیح ہی سب حاکموں کا حاکم اور اختیار والا ہے ۔ 11 مسیح میں ختنہ کا طریقہ الگ قسم کا ہے یہ ختنہ کسی آدمی کے ہا تھوں نہیں ہو تی ۔میرا مطلب یہ ہے کہ تمہیں تمہارے گناہوں سے چھٹکا رہ دلا یا گیا ہے ۔ اور یہی مسیح کے ختنہ کا طریقہ ہے۔ 12 بپتسمہ لیتے وقت تم مسیح کے ساتھ دفن ہوئے ۔ اور اس بپتسمہ سے خدا نے اس کو موت سے اٹھا یا اور تم بھی اسی طرح اس کے ساتھ خدا کی قوّت پر ایمان لا کر جی اٹھے ۔ 13 کیوں کہ تم گناہوں کی وجہ سے روحانی طور پر مر چکے تھے ۔ اور تم گناہوں کی قوت سے آزاد نہ تھے ۔لیکن خدا نے تمہیں اس لئے چھٹکارہ دلا یا اور تمہیں مسیح سے نئی زندگی ملی اور اسنے ہمارے سب گناہ کو معاف کر دیئے ۔ 14 ہم نے خدا کے قانون کو تو ڑا اور اس کے مقروض ہو ئے ۔ ہم اس قرض کو جو ہمارے نام پر اور ہمارے خلاف تھا اور حکموں کی دستاویز مٹا ڈالی ۔ لیکن خدا نے اسکو صلیب پر کیلوں سے جڑ کر سامنے سے ہٹا دیا ۔ 15 خدا نے صلیب پر روحانی حاکموں اور قوت والوں کو شکشت دی اور انکو شرمسارکیا جسے کہ ساری دنیا نے دیکھا ۔ 16 اس لئے کسی شخص کو تمہارے لئے کو ئی شریعت مت بنا نے دو تمہارے کھا نے پینے پر یا یہودی رسومات ( تیوہار نئے چاند کا تیوہار یا سبت کے دن )کے متعلق کو ئی ضابطے مت بنانے دو ۔ 17 پہلے یعنی یہ سب چیزیں ایک سایہ کی مانند تھی جس پر ہمیں چلنا چاہئے تھا لیکن جو اصل چیزیں ہیں وہ مسیح میں ہیں ۔ 18 کچھ لوگ محبت کر کے غلط عاجزی بتاتے ہیں اور فرشتوں کی عبادت کر تے ہیں وہ لوگ ہمیشہ رویا کی باتیں کر تے ہیں جو وہ دیکھتے ہیں ان لوگوں کو ایسا مت کہنے دو ۔ “تم یہ کام مت کرو اگر کروگے تو تم غلطی پر ہو ۔”وہ لوگ بے وقوفی کے فخر میں ہیں کیوں کہ وہ لوگ صرف آدمی کے خیالات کو ہی سوچتے ہیں اور خدا کے نہیں ۔ 19 ایسے لوگ اپنے سر کو اختیارات سے بچا نہیں پا تے ۔تمام جسم مسیح سے قائم ہے اور مسیح کی وجہ سے اعضاء ایک دوسرے کی نگہداشت کر تے ہیں اور مدد کر تے ہیں ۔اور جسم کی نشو نما اسی طرح ہو تی ہے جیسے خدا چاہتا ہے ۔ 20 تمہاری موت مسیح کے ساتھ ہو گی اور دنیا کی بیکار حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرو گے تو پھر تم اپنے آپکو دنیا سے وابستہ کیوں بتا تے ہو۔ یعنی کیوں ان اصولوں کو اپنا تے ہو۔ 21 “یہ مت کھا ؤ”، “وہ مت چکھو”، “اس کو مت چھو ؤ” 22 یہ تمام اصول زمین کی چیزیں، یہ چیزیں نوشتہ تقدیر کی ہیں جو کام میں لا تے لا تے فنا ہوجا تی ہیں۔ یہ اصول صرف احکا ما ت ہیں اور لوگوں کی تعلیمات سے ہیں خدا کے نہیں۔ 23 یہ اصول دیکھنے میں دانشمندانہ اصول دکھا ئی دیتے ہیں لیکن یہ اصول انسان کے بنا ئے ہو ئے مذہب کا ایک حصہ ہیں جو لوگوں کو ادنیٰ بننے پر مجبور کرتے ہیں اور ان کو اپنے آپ سزا دیتے ہیں یہ اصول آدمیوں کو برا ئیوں سے گنا ہوں سے روکنے میں کو ئی مدد نہیں کر تے ۔

Colossians 3

1 اگر تم مسیح کے ساتھ جلا ئے گئے تو عالم بالا کی چیزوں کی تلا ش میں رہو۔ جہاں مسیح موجود ہے اور وہ خدا کی داہنی جانب بیٹھا ہے۔ 2 تم آسمان کی چیزوں کے متعلق ہی سوچو لیکن دنیا کی چیزوں کے متعلق نہیں ۔ 3 تم مر چکے ہواور تمہا ری زندگی اب مسیح کے ساتھ خدا میں پوشیدہ ہے ۔ 4 مسیح تمہاری زندگی ہے ۔ جب وہ دوبارہ آئے تو تم اس کے جلا ل میں ظاہر کئے جا ؤگے۔ 5 تمہا ری زندگی سے تعلق رکھنے وا لے اور تمہا ری پچھلی زندگی کے خیالات کو دور رکھو۔یعنی جنسی گناہ، احسان مندی ، برے جذبات، برے خوا ہشات اور لا لچ کو جو بت پرستی کے برا بر ہے ۔ 6 ایسے گنا ہ کے اعما ل پر خدا کا غضب نا زل ہو تا ہے ۔ 7 تمہا ری پچھلی زندگی میں تم بھی ایسی چیزیں کر چکے ہو۔ 8 لیکن اب تم بھی ان سب کو یعنی غصہ، بد خواہی، بد گوئی اور منہ سے گا لی بکنا چھو ڑدو۔ 9 ایک دوسرے سے جھوٹ مت بولو۔ کیوں کہ تم نے اپنے پرا نے گنا ہوں کی زندگی کو اس کے کاموں سمیت اتار ڈالا ہے۔ 10 تم نے نئی زندگی شروع کی ہے ۔ اور یہ نئی زندگی کی مسلسل تجدید ہو تی رہی ہے۔ تم خدا کی معرفت حا صل کر نے کے لئے جس نے تمہیں نئی زندگی دی اور تم زیادہ سے زیادہ اس کی مانند ہو رہے ہو۔ 11 اور اس نئی زندگی میں یو نانیوں اور یہودیوں میں کو ئی فرق نہیں اور ختنہ کئے ہو ئے اور ختنہ نہیں کئے ہوئے لوگوں میں بھی فرق نہیں اسی طرح ایک غیر تمند یافتہ اور درانتی کاٹنے وا لوں میں غلا موں اور آزا د لوگوں میں فرق نہیں لیکن مسیح سب کچھ ا ور سب میں اہم ہے۔ 12 خدا نے تمہیں چن لیا ہے اور تم اس کے مقدس لوگ ہو۔ وہ تم سے محبت کرتا ہے اس لئے تم ا ن چیزوں کو کر تے رہو۔ ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہمدردی،رحمدلی،عاجزی، نر می اور مہر بانی سے پیش آؤ اور صبر کرو۔ 13 ایک دوسرے سے غصہ مت کرو، لیکن ایک دوسرے کو معاف کر دیا کرو اگر کو ئی شخص تمہا رے خلاف غلطی کی ہے، تب بھی اس شخص کو معاف کردو۔ جس طرح خداوند نے تمہا رے قصور معاف کئے تمہیں بھی ا سی طرح کرنا چاہئے۔ 14 ان سب چیزوں کو اپنا ؤ لیکن سب سے زیادہ اہم محبت ہے ۔ اور ان سب کے اوپر محبت کو جو کمال کا پٹکا ہے باندھ لو۔ 15 مسیح کو تمہا ری سوچ پر قا بو پا نے دو اس کی سلامتی تم پر ہو تم سب ایک جسم میں ملے ہو ئے کہلا ؤگے۔ ہمیشہ شکر کرتے ر ہو۔ 16 مسیح کے کلا م کو زیادہ سے زیادہ تمہا رے میں رہنے دو۔ اور کمال دا نائی سے آپس میں تعلیم اور نصیحت کرو اور اپنے دلوں میں فضل کے ساتھ خدا کے مزا میر اور گیت اور روحانی غزلیں گا ؤ۔ 17 اور کلام یا کام جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب خداوند یسوع کے نام سے کرو۔ اور جو کچھ تم کرو اس کے لئے خدا باپ کا شکر یسوع کے ذریعہ سے بجا لا ؤ۔ 18 اے بیویو! اپنے شوہروں کی فرمانبر دار اور ان کے ماتحت رہو۔ کیوں کہ خدا وند کے لئے کام کر نے کا یہ صحیح طریقہ ہے۔ 19 اے شوہرو! اپنی بیویوں سے محبت کرو اور ان سے سختی کے ساتھ پیش نہ آؤ۔ 20 اے بچو! ہر بات میں اپنے وا لدین کی اطاعت کرو اس سے خدا وند خوش ہو تا ہے ۔ 21 اے وا لدو! اپنے بچوں کو مشتعل مت کرو کہیں وہ پست ہمت نہ ہو جا ئیں۔ 22 اے خادمو! اپنے آقا ؤں کی پوری طرح فرمانبر داررہو۔ اپنے آقا کی غیر موجودگی میں بھی اپنا کام صحیح طرح سے کرو۔ تم لوگوں کو دکھا وے کے لئے خوش مت کرو ایمان داری سے اطاعت کرو کیوں کہ تم خداوند کی عزت کر تے ہو۔ 23 تم جو کچھ کام کرتے ہو اس کام کو بہتر سے بہتر طریقہ پر انجام دو۔ اس طرح کام کرو جیسے تم خداوند کے لئے کام کررہے ہو۔ 24 یا درکھو تم خداوند سے اپنا انعام پا ؤگے۔وہ تمہیں دے گا جس کا اس نے وعدہ کیا ہے۔ تم حقیقت میں خداوند مسیح کی خدمت کرتے ہو۔ 25 یاد رکھو وہ شخص جو برا ئی کر تا ہے وہ اس کی سزا پا ئے گا۔ اور خداوند ہر شخص سے یہی برتا ؤ کرے گا وہاں کسی کی طرفداری نہیں۔

Colossians 4

1 اے مالکو! اپنے خادموں کے ساتھ صاف دلی کے اصول پر نیک اور اچھا سلوک کرو۔یاد رکھو آسمان پر بھی تمہارا ایک مالک ہے۔ 2 ہمیشہ دعا ئیں جاری رکھو اور جب تم دعا کرو تو خدا کا شکر ادا کرو۔ 3 ہما رے لئے بھی دعا کرنا۔ دعا کرو کہ خدا ہمیں یہ موقع دے کہ اس کا پیغام لوگوں کو دیں۔دعا کرو کہ ہم مسیح کی پوشیدہ سچا ئی کا پر چار کریں۔ جس کے لئے میں قید میں ہوں۔ 4 دعا کرو کہ میں اس سچا ئی کو لوگوں تک صاف انداز میں پہونچاؤں۔ ایسا کرنا میرا فرض ہے۔ 5 عقلمند بنو اور اچھا سلوک غیر ایمان وا لوں کے ساتھ کرو، اپنے وقت کو ضائع نہ کرو بلکہ جتنا بہتر گذار سکتے ہو گذارو۔ 6 تمہا ری تقریر خوش گوار اور عقلمند کی ہونی چاہئے تب ہی تم اس لا ئق ہو گے کہ ہر شخص کی بات کا جواب دے سکو۔ 7 تخکُس میرا عزیز عیسا ئی بھا ئی جو وفادار خادم ہے اور خداوند کی خدمت میں میرا ساتھی ہے وہ میرا سارا حال تمہیں بتا دے گا۔ 8 اسی لئے میں اسے بھیج رہا ہوں تا کہ تمہیں معلوم ہو کہ ہم کس طرح ہیں اور ساتھ ہی وہ تمہا ری ہمت بڑھا سکے گا۔ 9 میں اسے انیمس کے ساتھ بھیج رہا ہوں جو میرا قا بل بھروسہ اور ایمان دار بھا ئی ہے اس کا تعلق تمہا رے گروہ سے ہے۔ 10 ارستر خس سلام کہتا ہے وہ میرے ساتھ ایک قیدی ہے اور مرقس جو بر نباس کا رشتہ دار ہے وہ بھی سلام کہتا ہے تمہیں ہدایت مل چکی ہے اگر وہ آئے تو گرم جوشی سے اس کا استقبا ل کر۔ 11 یسوع ( اس کو یوستس بھی کہتے ہیں) وہ بھی سلام کہتا ہے ان اہل ایما ن یہودیوں میں سے صرف یہی اہل ایمانی یہودی میرے ساتھ خدا کی بادشاہت کے لئے کام کر تے ہیں ۔اُن لوگوں سے مجھ کو آرام ہے ۔ 12 اپا فراس بھی سلام کہتا ہے وہ مسیح یسوع کا خدمت گزار ہے ۔اور وہ بھی تمہارے گروہ میں سے ایک ہے وہ ہمیشہ تم لوگوں کو روحانی عظمت کے لئے دعا کر تا ہے ۔تا کہ جو کچھ خدا چاہتا ہے وہ تمہیں مل سکے ۔ 13 میں جانتا ہوں کہ وہ تمہارے لئے سخت محنت سے کام کیا ہے اور ہیر اپلس لوگوں کے لئے بھی کام کیا ہے ۔ 14 دیماس اور ہمارے عزیز دوست طبیب لوقا بھی سلام کہتے ہیں ۔ 15 اپنے لودیکیہ کے بھا ئیوں اور بہنوں کو اور نمفاس اور کلیسا کو جو اس کے گھر میں جمع ہو تے ہیں سلام کہنا ۔ 16 یہ خط تم پڑھنے کے بعد لودیکیہ کی کلیسا کو بھیج دو تا کہ وہ بھی پڑھ سکیں وہ خط جو میں نے لودیکیہ کو لکھا ہے ۔ 17 ارخیپوس سے کہو “جو کام خدا وند نے تمہیں دیا ہے وہ پورا کرے ۔ ” 18 میں پو لس سلام کہتا ہوں اور اسے اپنے ہاتھ سے لکھتا ہوں ۔ میری زنجیروں کو یاد رکھنا ،خدا کا فضل (مہربانی ) تم پر ہو تا رہے ۔







AMAZING GRACE BIBLE INSTITUTE