2 Peter 1

1 شمعون پطرس جو یسوع مسیح کا خادم اور رسول کی جانب سے سلام۔ 2 فضل اور سلامتی تم پر زیادہ سے زیادرہے کیوں کہ تم سچا ئی کے ساتھ خدا اور مسیح ہمارے خداوند کو جانتے ہیں۔ 3 یسوع کو خدا کی طاقت حاصل ہے اور اس کی طاقت نے ہم کو ہماری ضرورت کی ہر چیز رہنے کے لئے اور خدا کی خدمت کے لئے دی ہے اور ہمارے پاس یہ چیزیں اس سے ہم کو اس وقت ملیں جب سے کہ ہم اس کو پہچانتے ہیں یسوع نے ہم کو اپنے خاص جلال اور نیکی کے ذریعے سے بلا یا ہے ۔ 4 ان کے ذریعے سے یسوع نے ہمیں بڑی قیمتیں نعمتیں دی ہیں جس کا اس نے وعدہ کیا تھا تا کہ ان نعمتوں کے وسیلے سے تم ا س خرابی سے چھوٹ کر جو دنیا میں بُری خواہش کے سبب سے ہے ذاتِ الٰہی میں شریک ہو جاؤ۔ 5 کیونکہ تمہیں خوش نصیبی حاصل ہے اس لئے تم سے جتنا زیادہ ہو سکے کوشش کر کے ان چیزوں کو اپنی زندگی میں ، اپنے ایمان میں اور اپنی اچھا ئی میں شامل کرو،اور اپنی اچھا ئی میں علم کو شا مل کرو ، 6 اور اپنے علم میں پر ہیزگاری کو اور پر ہیزگاری میں صبر کو اور اپنے صبر میں خدا کی خدمت کو شامل کرو ، 7 اور خدا کے لئے اپنی خدمت میں اپنے عیسائی بھا ئیوں اور بہنوں کے لئے مہربانی اور اپنے بھا ئیوں اور بہنوں کے لئے اپنی اس مہربانی محبت کو شامل کرو۔ 8 اگر یہ ساری باتیں تجھ میں ہے اور اس میں اضافہ ہو رہا ہے تو تمہیں اس سے فا ئدہ ہوگا اور یہ کبھی بیکار نہیں جائیگی یہ تیرے لئے ہمارے خداوند یسوع مسیح کو جاننے میں فائدہ مند ہوگی ۔ 9 لیکن اگر کسی کے پاس کر دار اور اطوار نہ ہوں تو پھر وہ دیکھنے سے قاصر ہے اور ایسا آدمی اندھا ہے وہ یہ بھول گیا ہے کہ اس کے پچھلے گناہوں کو دھو دیا گیا ہے ۔ 10 اے میرے بھا ئیو اور بہنو!خدا نے تمہیں اس کے لئے چن لیا ہے اور تم بے حد کو شش کر کے یہ ثابت کرو کہ تم اسی کی طرف سے بلا ئے گئے اور چنے ہو ئے ہو اگر تم ایسا کرو تو کبھی ٹھو کر کھا کر نہیں گروگے ۔ 11 اور تمہیں خدا وند اور ہمارے نجات دہندہ یسوع مسیح کی ابدی بادشاہت میں بہت ہی زیادہ عزت کے ساتھ تمہارا استقبال کیا جائے گا ۔ وہ بادشاہت ہمیشہ قائم رہنے والی اور ابدی ہے ۔ 12 تم ان باتوں کو جانتے ہو کہ تم سچّائی میں مضبوطی سے قائم ہو لیکن میں ہمیشہ انہیں یاد کر نے کے لئے مدد کروں گا ۔ 13 میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے مناسب ہے کہ جب تک میں زمین پر ہوں یہ ساری چیزیں تمہیں یاد دلا کر تمہاری مدد کروں ۔ 14 میں جانتا ہوں کہ مجھے اس جسم کو جلد چھو ڑ کر جا نا ہے ہمارے خدا وند یسوع مسیح نے مجھے یہ اطلاع دی ہے ۔ 15 میں اپنے طور پر ممکنہ کو شش کرونگا اسی پر یقین بناتے ہو ئے کہ میرے مرنے کے بعد بھی تم ان باتوں کو ہمیشہ یاد رکھو ۔ 16 ہم تمہیں ہمارے خدا وند یسوع مسیح کی طاقت کے تعلق سے کہہ چکے ہیں ہم اسکے آنے کے متعلق بھی کہہ چکے ہیں جو باتیں ہم تمہیں کہہ چکے ہیں وہ صرف کہانیاں نہیں ہیں جنہیں لوگوں نے بنائی ہی نہیں !ہم نے یسوع کی عظمت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ۔ 17 یسوع نے بڑی شان و شوکت کے ساتھ آواز کو سنا جب یسوع خدا یعنی باپ سے اس وقت عزّت اور جلال پایا اُسے آواز آئی، “وہ میرا چہیتا بیٹا ہے ”میں اس سے بے حد خوش ہوں ۔” 18 اور ہم نے وہ آواز سنی جو آسمان سے اس وقت آئی تھی جب ہم یسوع کے ساتھ اس مقدس پہاڑ پر تھے ۔ 19 اِس سے ہمارا یقین اِن باتوں کے متعلق اور بڑھ گیا جو نبیوں نے کہی تھی اور یہی بہتر ہو گا کہ تم اِس پر عمل بھی کر تے رہو ۔ اُنکی تعلیمات چمکدار چراغ کی مانند ہیں جس کے اطراف اندھیرا ہے ۔ جب تک کہ دن شروع نہ ہو جائے اور صبح کا ستا رہ تمہارے ذہنوں کو روشن نہ کر دے ۔ 20 یہ تمہارے لئے جاننا اہم ہے کہ صحیفوں میں کبھی بھی کو ئی بھی نبوت کسی بھی شخص کی اپنی ذاتی اختیار پر موقوف نہیں ہے ۔ 21 کیوں کہ نبوت کی کو ئی بات آدمی کی مر ضی سے نہیں آئی ۔ لیکن وہ لوگ روح القدس کی رہنمائی کے سبب سے خدا کا پیغام بولتے تھے ۔

2 Peter 2

1 ماضی میں کچھ جھو ٹے نبی خدا کے لوگوں میں تھے ۔ اسی طرح تم لوگوں کے گروہ میں بھی جھو ٹے استاد ہو نگے ۔ وہ پو شیدہ طو ر پر ہلاک کر نے والی بُری اور غلط باتیں نکالیں گے یہاں تک کہ وہ خدا وند کا انکار کریں گے ۔ جس نے اُن کو آزادی دلا ئی تھی ۔اور اپنے آپ کو جلد ہلا کت میں ڈالیں گے ۔ 2 کئی لوگ انکی برائی کی راہ پر چلیں گے اور دوسرے لوگ سچائی کے راستے کے متعلق محض انکی وجہ سے بری باتیں کہیں گے ۔ 3 وہ جھو ٹے استاد لا لچ سے باتیں بنا کر تم کو اپنے نفع کا سبب ٹھہرا ئیں گے۔ لیکن ان جھو ٹے استادوں کے لئے فیصلہ بہت پہلے ہی ہو چکا ہے اور وہ اُس سے فرار نہیں ہو پا ئیں گے خدا انہیں تباہ کر دیگا ۔ 4 جب فرشتوں نے صرف ایک گناہ کیا تو خدا نے فرشتوں کو بغیر سزا کے نہیں چھو ڑا خدا نے انہیں جہنم میں بھیج کر تاریک غا روں میں ڈال دیا ۔ اور وہ وہیں عدالت کے دن تک حراست میں رہیں گے ۔ 5 قدیم دنیا کے بدکار لوگوں کو بھی سزا دی خدا نے ان لوگوں کے لئے سیلاب لا کر انہیں غرق کر دیا ۔ صرف خدا نے نوح کو اور دیگر سات آدمیوں کو بچا لیا نوح وہ شخص تھا جو لوگوں کو راستبازی کی باتیں کہتا تھا ۔ 6 اور خدا نے سدوم اور عمورہ جیسے بُرے شہروں کو خاک سیاہ کر دیا ۔ اور آئندہ زمانے کے لئے بے دینوں کے لئے جائے عبرت بنا دیا ۔ 7 لیکن خدا نے لوط کو بچا لیا لوُط بہت پارسا آدمی تھا ۔ لُوط کو بے دینوں کے ناپاک چال چلن سے تکلیف اٹھا نی پڑی ۔ 8 لُوط بہت اچھا آدمی تھا لیکن ان کا روزا نہ کا رہنا ان برے صفت لوگوں کے ساتھ تھا ۔ اُنکے بُرے کا موں کو دیکھ دیکھ کر اور سُن سُن کر گو یا ہر روز اپنے سچّے دل کو شکنجے میں کھینچتا تھا ۔ 9 اسی لئے تو خدا وند دینداروں کو آزمائش سے نکال لیتا ہے اور خدا وند برے لوگوں کو عدالت کے دن تک سزا میں رکھنا جانتا ہے ۔ 10 وہ سزا خصوصاً ان لوگوں کے لئے ہے جو ناپاک خواہشوں سے گناہوں کی پیر وی کر تے ہیں اور خدا وند کی حکو مت کو نا چیز جانتے ہیں ۔ 11 یہ فرشتے ان جھو ٹے استادوں سے طاقت اور قدرت میں بڑے ہیں اس کے با وجود بھی یہ فرشتے خدا وند کے سامنے جھو ٹے استا دوں پر لعن طعن کے ساتھ الزام نہیں لگا تے تھے ۔ 12 لیکن یہ جھو ٹے استاد بے عقل جانوروں کی مانند ہیں جو پکڑے جانے اور ہلاک ہو نے کے لئے حیوان مطلق پیدا ہو ئے ہیں ۔ جن باتوں سے نا واقف ہیں انکے بارے میں اوروں پر لعن و طعن کرتے ہیں وہ اپنی خرا بی میں خود خراب کئے جائیں گے ۔ 13 ان جھو ٹے استا دوں میں بہت ساروں کو تکلیف دی اسلئے انکو بھی تکلیف دی جائے گی جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہی انکا معاوضہ ہو گا۔ 14 وہ ہر وقت نا محرم عورتوں کی تلاش میں رہتے ہیں وہ جھو ٹے استاد گناہوں پر قابو نہیں رکھتے ۔ وہ کمزور دلوں کو پھنسا تے ہیں انکا دل لالچ کا مشتاق ہے وہ لعنت کی اولاد ہیں ۔ 15 یہ جھو ٹے استاد سیدھا اور سچّا راستہ چھو ڑ کر غلط راستے پر چلتے ہیں یہ اسی راستے پر چلتے ہیں جس راستے پر بعور کا بیٹا بلعام چلا تھا ۔ جس نے نا راستی کی مزدوری کو عزیز جانا ۔ 16 ایک گدھے نے بلعام سے کہا تھا کہ وہ بدی کر رہا ہے اور گدھا ایک جانور ہے جو بات نہیں کر سکتا لیکن اس گدھے نے آدمی کی آواز میں بات کی اور نبی کو دیوانگی سے باز رکھا ۔ 17 یہ جھو ٹے استاد فواروں کی مانند ہیں جس میں پا نی نہیں ہے اور ایسے بادل ہیں جو طو فانی ہواؤں میں صرف آواز سے گرجتے ہیں اور ان لوگوں کے لئے گہری تا ریکی میں ایک جگہ رکھی گئی ہے ۔ 18 یہ جھو ٹے استاد ایسی باتوں کی شیخی مارتے ہیں جن کے کو ئی معنیٰ مطلب نہیں ہیں یہ لوگوں کو غلط حرکتوں کی طرف مائل کر تے ہیں یہ جھو ٹے استاد لوگوں کو بری خواہشوں کی طرف راغب کر تے ہیں اور بد کاری کے کاموں کی ترغیب دیکر گناہوں کی راہ پر ڈالتے ہیں ۔ 19 یہ جھو ٹے استاد ان لوگوں سے آزادی کے وعدہ کر تے ہیں اور خود ہی خرا بی کے غلام بنے ہو ئے ہیں جو آخر میں تباہ ہو نے والے ہیں ۔ آدمی ان چیزوں کا غلام ہے جو اسکو قابو میں رکھے ہو ئے ہیں ۔ 20 اور وہ لوگ خدا وند اور نجات دہندہ یسوع مسیح کی پہچان کے وسیلے سے دنیا کی آلودگی سے چھوٹ کر پھر ان میں پھنسے اور ان سے مغلوب ہو ئے تو انکا پچھلا حال پہلے سے بھی بد تر ہوا ۔ 21 ہاں راستبازی کی راہ کا نہ جاننا انکے لئے اس سے بہتر ہو تا کہ اسے جانکر اس مقدس تعلیم سے پھر گیا جو انہیں سونپا گیا تھا ۔ 22 ان پر یہ سچی مثل صادق آتی ہے کہ، “جب کتا قے کر تا ہے تو پھر اسی کی طرف رجوع کر تا ہے ” اور جب سوّر کو نہلا یا جائے تو وہ پھر گندے کیچڑ کی طرف ہی لو ٹتا ہے ۔”

2 Peter 3

1 میرے دوستو ! یہ دوسرا خط ہے جو میں تمہیں لکھ رہا ہوں میں نے دونوں خط تمہیں لکھے کہ تمہارا صاف ذہن کچھ باتوں کو یاد کرے ۔ 2 میں چاہتا ہوں کہ پہلے جو مقدس نبیوں نے ما ضی میں جو کہیں ہیں اسے یاد رکھو اور اس حکم کو بھی یاد رکھو جو ہمارے خدا وند اور نجات دہندہ نے ہم کو دیئے جو ان رسولوں کے ذریعہ آیا تھا ۔ 3 یہ تمہارے لئے اہم ہے کہ یہ جان لو کہ آخر دنوں میں کچھ لوگ تمہارا مذاق اڑا ئیں گے اور وہ لوگ اپنی بری خواہشوں کے موافق چلیں گے ۔ 4 وہ یہ کہیں گے “وہ جس نے وعدہ کیا ہے کہ آئیگا ،کہاں ہے وہ ؟ ”ہمارے باپ مر گئے لیکن دنیا اب تک باقی ہے جیسا کہ اس وقت جب سے یہ بنی ہے ۔” 5 لیکن وہ لوگ یاد کر نا نہیں چاہتے کہ بہت پہلے کیا ہوا تھا آسمان پہلے سے موجود ہے اور زمین خدا کے حکم سے پا نی سے بنی اور پانی میں قائم ہے ۔ 6 تب دنیا میں سیلاب آیا اور پا نی ہی سے تباہ ہو ئی ۔ 7 مگر اس وقت کہ آسمان اور زمین اسی خدا کے کلام کے ذریعے سے آ گ سے تباہ کر نے کیلئے ر کھا گیا ہے اور وہ بے دین آدمیوں کی عدالت اور ہلاکت کے دن تک محفوظ رہیں گے ۔ 8 لیکن ایک چیز مت بھو لو میرے دوستو:خدا وند کے نزدیک ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہے اور ہزار سال ایک دن کے برابر ہے ۔ 9 خدا وند اپنے وعدے میں دیر نہیں کر تا جیسا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں لیکن خدا تم لوگوں کے ساتھ صبر و تحمّل سے کا م لیتا ہے خدا یہ نہیں چاہتا تھا کہ کو ئی بھی ہلا ک ہو جائے بلکہ خدا چاہتا ہے کہ ہر شخص اپنے دل کو بدلے اور گناہ سے رک جائے ۔ 10 لیکن خدا وند کا دن دوبارہ آئیگا ۔ جیسا کہ چور آتا ہے آسمان غا ئب ہو جائیگا ایک عجیب آواز کے ساتھ اور تمام آسمان کی چیزیں آ گ سے تباہ ہو جائیں گے اور زمین اور اس میں موجود ہر چیز جل جائے گی ۔ 11 اب اس طرح سے ہر چیز تباہ ہو جائے گی جو میں تمہیں بتا چکا ہوں کہ تم لوگوں کو اس طرح رہنا ہو گا ؟ تم کو مقدس زندگی گزارنی ہو گی اور خدا کی خدمت کر نی ہو گی ۔ 12 تمہیں خدا کے دن کا انتظا ر کر نا ہو گا اور تمہیں اس دن کے آنے کی چاہت کر نی ہو گی جب وہ دن آئیگا تو آسمان آ گ سے تباہ ہو جائے گا اور اسکی ہر چیز گر می سے پگھل جائے گی ۔ 13 لیکن خدا نے ہم سے ایک وعدہ کیا ہے اور ہم اسکے وعدے کے منتظر ہیں کہ ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین اور جن میں راستبازی بسی رہے گی ۔ 14 عزیز دوستو ! اگر ہم اس بات کے منتظر ہیں تو کو شش کرو کہ ہم بغیر گناہ اور بغیر غلطی کے رہیں اور خدا کے ساتھ سلامتی سے رہیں ۔ 15 یاد رکھو ! ہم بچ گئے ہیں کیوں کہ ہمارا خدا وند صبر و تحمّل والا ہے ہمارا عزیز بھا ئی پو لس یہی باتیں تم سے کہہ چکا ہے جب اس نے تمہیں اپنی حکمت سے لکھا جو خدا نے اسی دی تھی ۔ 16 پولس یہ تمام چیزیں اپنے خطوں میں لکھتا ہے کبھی کبھی کچھ باتیں پو لس کے خطوں سے سمجھ میں نہیں آتی اور کچھ لوگ جو جاہل اور ایمان میں کمزور ہیں اور وہی دوسرے صحیفوں کا بھی غلط مطلب نکالتے ہیں اور ایسا کر کے وہ اپنے آپ کو تباہ کر رہے ہیں ۔ 17 عزیز دوستو! تم یہ بہت پہلے سے جانتے ہو اس لئے ہو شیار رہو ان بد کار لوگوں سے جو تمہیں گمراہی کی طرف کھینچ کر غلط راستے پر چلنے کی ترغیب دیں گے اگر ان سے ہو شیار رہو گے تو اپنے ایمان کی مضبوطی سے گر نہ پا ؤ گے ۔ 18 لیکن ہمارے خدا وند اور نجات دہندہ یسوع مسیح کے فضل اور عرفان میں بڑھتے رہو اسکا جلال اب بھی ہو اور ہمیشہ ہو تا رہے (آمین!







AMAZING GRACE BIBLE INSTITUTE